مردان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

2مجرمان اشتہاری،2سہولت کاروں اورقانونی شکنی کرنے والوں سمیت14مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔

0 87

مردان(بیورو رپورٹ): پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔
تھانہ طوروکی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن 2مجرمان اشتہاری،2سہولت کاروں اورقانونی شکنی کرنے والوں سمیت14مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہطورو جاوید اقبال خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہطورو کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران2مجرمان اشتہاری،2سہولت کاروں اورقانونی شکنی کرنے والوں سمیت14مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز2671گرام چرس ،05عدد پستول اور مختلف ساخت کے 85عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران30 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے جن میں سے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے90 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 09افراد کو زیر دفعہCRPC 151/107،
05افراد کو زیر دفعہCRPC 55/110 کے تحت گرفتار کیا

Facebook Comments