مراد سعید نے ہمیشہ کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیا،شوکت یوسفزئی

0 122

پشاور(جنرل رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہوئے اور مراد سعید کے حوالے سے غیر اخلاقی بات کی ہے۔ مراد سعید پی ٹی آئی کا نہ صرف ہیرو ہے بلکہ پاکستانی نوجوانوں کا آئیڈیل بھی ہے جو کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے ہمیشہ کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیا اور کرپٹ لوگوں کی اصلیت عوام کو دکھائی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قادر پٹیل نے غیر اخلاقی بات اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ہے۔ اسلئے قادر پٹیل پر قومی اسمبلی آمدمیں پاپندی عائدکی جانی چاہیے اور جبکہ پی پی پی کو بھی قادر پٹیل کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی شاید پاکستان کی تاریخ سے ناواقف ہیں کیونکہ آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے ایگریمنٹ پی پی پی نے کئے تھے۔

Facebook Comments