مانسہرہ میں بچی درندگی کا شکار، ملزم کواہل علاقہ نے پولیس حراست سے چھڑوا لیا

0 86

مانسہرہ: میجرایوب روڈ پر 3سالہ بچی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مانسہرہ میں علاقہ میجرایوب روڈ پر 3سالہ بچی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کوتشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آبادریفر کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق اویس نامی شخص کی بیٹی کو ملزم کھیت میں لے گیا، بچی کے گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے ملزم کی شناخت کی گئی۔

پولیس نے ملزم کو اس کے گھر بلہگ پائیں سے گرفتار کیا تو اہل محلہ نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیااور ملزم کو پولیس حراست سے چھڑا لیا۔ اس دوران دو پولیس اہلکارابرارشاہ اور قیصر زخمی ہوگئے۔

Facebook Comments