لیبیا میں ہمارے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں، ترک صدر کی تصدیق 

0 176
استنبول(یواین پی)صدررجب طیب اردوان نے کہاہے کہ لیبیامیں دوترک فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،جہاں ملک اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت اورمردآہن خلیفہ حفتارکی فورسزکے درمیان تنازعہ کی لپیٹ میں ہے۔اردوان نے سرکاری دورے پرآذربائیجان کیلئے روانگی سے قبل صحافیوں کوبتایاکہ لیبیامیں ہمارے دواہلکارشہیدہوگئے ہیں،انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ فوجی اہلکارکب مارے گئے۔اردوان کواپنے ملک میں مخالفین کی جانب سے سخت تنقیدکاسامناہے،جب انہوں نے اختتام ہفتہ پرکوئی مخصوص تعدادبتائے بغیرکہاتھاکہ لیبیامیں ہماری ایک،دوشہادتیں ہوئی ہیں۔ترکی طرابلس میں قائم اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی معاہدے کی حکومت(جی این اے)کی حمایت کرتاہے اورگزشتہ سال معاہدوں پردستخط کے بعددرجنوں فوجی تربیتی اہلکاروہاں بھیج چکاہے۔جی این اے کوحفتار،جوکہ مشرقی پاوربیس میں ایک فوجی کمانڈرہیں،جنہیں روس سمیت دیگرفریق اصولی طورپرحمایت کرتے ہیں،کی جانب سے حالیہ مہینوں سے مسلسل حملوں  کاسامناہے۔گزشتہ ہفتے اردوان نے لیبیامیں انقرہ کی جانب سے تربیتی ٹیمیں بھیجنے کے ساتھ ساتھ ترکش نوازشامی جنگجوؤں کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔
Facebook Comments