لوئر کوہستان پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

0 122

سوات (بیورو رپورٹ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی ہدایات پر گزشتہ دو دنوں میں ضلع لوئر کوہستان کے تمام تھانہ جات کی حدود میں مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان ، منشیات فروشوں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئ
تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان پولیس نے گزشتہ 02 دنوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 06 مقدمات درج رجسٹر کیئے گئے۔
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ لوئر کوہستان پولیس نے 02 پستول ،01 بندوق اور 30 کارتوس برآمد کرکےاسلحہ آرڈیننس کے تحت دو مقدمات درج کئیے گئے۔
غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانےپر 02 افراد کےخلاف 279ppcکے تحت مقدمات درج کئیے گئے۔
کرایہ کے مکان اور کرایہ دار کی انٹری متعلقہ تھانے میں نہ کروانے پر مالک مکانات اور کرایہ داروں کے خلاف 10 سکیورٹی آرڈیننس کے تحت 02 مقدمات درج کئیے گئے۔
اسی طرح گذشتہ 02 دنوں کے دوران لوئر کوہستان پولیس نے مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے انکےخلاف، 54/109 CrPc کےتحت کاروائ انسدادی عمل میں لائ گئ۔

Facebook Comments