لوئر دیر میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

0 77

  شاہ عالم بابا میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

 لوئر دیر کے علاقے شاہ عالم بابا میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ایک ہی کاندان کے افراد سوار تھے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میاں ، بیوی اور بیٹے کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ شواہد اور ثبوت جمع کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Facebook Comments