لندن سے آنے والی برطانوی نژاد 2 بہنوں کی پاکستان میں پراسرار ہلاکت

0 236

گجرات کے علاقے دولت نگر میں 25 سالہ ماریہ اور 18 سالہ نادیہ باتھ روم میں مردہ پائی گئیں
پولیس کی مطابق دونوں بہنیں 10 روز قبل لندن سے پاکستان آئیں تھیں، واقعہ حادثہ لگتا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل صورتحال واضح ہو گی۔
والدین کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی ہلاکت باتھ روم میں لگے گیزر سے گیس خارج ہونے سے ہوئی۔
ایس ایچ او خاور گوندل نے بتایا کہ واقعہ 12 جنوری کو پیش آیا ہے، والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے اور موت کو حادثہ قرار دے کر مزید کارروائی نہ کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے۔

Facebook Comments