لاہور میں 7 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، ہمسایہ گرفتار

0 54

لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی نبیلہ کو مبینہ طور پر اس کے ہمسائے نے اغواء کے بعد قتل کردیا۔

بچی کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا اور ایک روز بعد اس کی لاش گلی میں کوڑا پھینکے والی جگہ سے ملی۔ وہ بازار سے سودا لینے گئی تھی جس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ملزم ندیم مقتول بچی کا دور کا رشتہ دار اور ایک بچے کا باپ ہے، وہ لواحقین کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، شک گزرنے پر پولیس نے ملزم کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے بچی کی جوتی برآمد ہوئی۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے بتایا کہ باغبانپورہ پولیس نے بچی کے اغواء اور قتل کے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا ہے جو بچی کا ہمسایہ ہے اور شادی شدہ ہے، بچوں کے ساتھ تشدد کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بچی کی والدہ قوت گویائی سے محروم ہے اور والد محنت مزدوری کرکے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔ یاسمین نے ملزم کو دردناک موت دینے کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments