قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی سربراہی میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں سٹی ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے مسائل سننے کیلئے آردرلی روم کا اہتمام

0 55

پشاور(جنرل رپورٹ) قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی سربراہی میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں سٹی ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے مسائل سننے کیلئے آردرلی روم کا اہتمام کیا گیا جس میں سٹی ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں قائمقام ایس ایس پی صاحب نے افسران اور اہلکاروں کے مسائل بارے آگاہی حاصل کی اور انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔ اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے 60اہلکاروں نے اپنے مسائل پیش کئے جس میں چھٹی پر جانے‘ بیماری کے باعث ریسٹ کرنے سمیت دیگر مصروفیات کے باعث درخواستیں پیش کی گئیں جس میں متعدد درخواستوں کو موقع پر منظور کرلیا گیا جبکہ بعض کو منظور شدہ درخواست گزاروں کی واپسی کے بعد چھٹی پر جانے کی اجازت دی جائیگی تاکہ دفتری اور دیگر امور متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

Facebook Comments