فقیر آباد کی رہائشی امین جان کی بیوی نے اپنے 14سالہ بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ

0 80

پشاور( جنرل رپورٹ):فقیر آباد کی رہائشی امین جان کی بیوی نے اپنے 14سالہ بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 5دنوں سے اسکا 14 سالہ بیٹا امیر خان فقیر آباد سے لاپتہ ہو گیا ہے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے زوجہ امین جان نے بتایا کہ اسکا بیٹا 5دن پہلے سودا سلف کرنے کے لئے بازار گیا جو واپس نہ آیا انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گمشدہ بیٹے کی رپورٹ بھی متعلقہ تھانہ میں درج کرائی مگر ابھی تک اسکا بیٹا بازیاب نہ ہوسکا انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ انکے بیٹے کی بازیابی کے لئے انکی مدد کرے

Facebook Comments