عوام کو حکومت سے متحد ہو کر کورونا وائرس کا قومی سطح پر مقابلہ کرنا ہے،فضل حکیم خان

0 106
پشاور (اے پی پی)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے فعال قیادت میں کورونا وائرس کے بچا کے لئے اہم اقدامات ہو گئے ہیں عوام کو حکومت سے متحد ہو کر کورونا وائرس کا قومی سطح پر مقابلہ کرنا ہے ہمیں متحد ہو کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگایہ ہر فرد اور ہر گھر کی جنگ ہے ہم نے اس وائرس کوہرانا ہے لہذا عوام کو چاہئے کہ وہ حکومت کی جانب سے واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،کورونا وائرس کے خلاف اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر اس مرض کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حمید خان،چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس شیدا محمد،جنرل منیجر آصف سلیم اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا کیلئے محکمہ اطلاعات صحیح معنوں میں حکومت اور عوام کی درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے تحقیق پر مبنی معلومات کے اجرا سے عوام منفی معلومات سے بچ سکتے ہیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ حکومت اکیلے نہیں لڑسکتی اس میں تمام پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیا،سوشل میڈیا اورشہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کو اس چیلنج سے آگاہ کیا جائے لوگوں کو بتایا جائے کہ کیا احتیاط کرنا ہے لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ، ڈبلیو ایس ایس اور محکمہ صحت لوگوں کی بہتر صحت کے لئے دن رات کام کریں اور تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Facebook Comments