عمران خان نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دیا ہے، سراج الحق

0 61

سوات: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عممران خان نے وعدہ کیا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن اب انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دیا ہے۔

سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ اس حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے، عمران خان کی حکومت میں موت اور عزت سستی ہوگئی ہے، پوری دنیا ہمارا ملک رسوا ہوا ہے، ہمارے دوست ممالک نے ہم سے منہ موڑلیا ہے، سوات میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا یہاں سے ملکی تاریخ کی بدترین نقل مکانی ہوئی اور 18لاکھ لوگ یہاں سے نکل گئے تھے لیکن ان قربانیوں کے نتیجے میں انصاف کی حکومت نے بھی بے انصافی کی۔

Facebook Comments