عظمیٰ کاردار کا پارٹی رکنیت معطل کرنے پر ناقابل یقین ردعمل، پوری پی ٹی آئی دنگ رہ گئی

0 82

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنماء عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ پارٹی رکنیت معطل ہونے کا میڈیا سے پتا چلا، میں نے کسی پبلک مقام پر کوئی بات نہیں کی، میری آڈیو جان بوجھ کر لیک کی گئی ،میں تو ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دینا چاہتی ھی۔ انہوں نے پارٹی رکنیت پر اپنےردعمل میں کہا کہ پارٹی کی جانب سے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس موصول نہیں ہوا تھا۔مجھے اپنی پارٹی رکنیت معطلی کا میڈیا سے پتا چلا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی پبلک مقام پر کوئی بات نہیں کی، میری آڈیو جان بوجھ کر لیک کی گئی ۔میرے خلاف سازش کی گئی میں تو ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دینا چاہتی تھی۔ واضح رہے تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی جانب سے جاری تحریری فیصلے کے مطابق خاتون رکن اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔آئندہ سے کسی پارلیمانی عہدے کی اہل نہیں رہیں، فیصلے کو 7 روز کے اندر پارٹی اپیلٹ کمیٹی میں چیلنج کر سکتی ہیں۔ اس حوالے سے جاری تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول کیخلاف کی گئی نازیبا گفتگو کے معاملے پر عظمیٰ کاردار سے 15 روز کے دوران جواب طلب کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے عظمیٰ کاردار کو موقف سننے اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا کہ ان کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے۔عظمیٰ کاردار کا نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔ ان کا رویہ غیر منساب اور منصب کے شایان شان نہیں تھا۔ عظمیٰ کاردار آئندہ سے کسی پارلیمانی عہدے کیلئے اہل نہیں رہیں۔ خاتون رہنما اس فیصلے کیخلاف 7 روز کے اندر پارٹی اپیلٹ کمیٹی سے رجوع کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل عظمیٰ کاردار کے نام سے منسوب ایک کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔عظمیٰ کاردار نے اس لیکڈ کال میں فیاض الحسن چوہان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مہرتارڑ، فردوس عاشق اعوان کے خلاف بات کی تھی۔ جبکہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون اول کیخلاف بھی نازیبا گفتگو کی تھی۔ اس لیکڈ کال کے بعد عظمیٰ کاردار کو ترجمان وزیراعظم پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ جبکہ اب ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments