عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے،سلطان محمدخان

0 116

پشاور(یواین پی)صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مشن ہے اور وہ اس سلسلے میں عملی اقدامات پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے نیابت پی کے۔58 کے دورے کے موقع پر عوام کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے اچانک اپنے حلقہ نیابت کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ بھی لیا۔دورے کے موقع پر وزیر موصوف عام لوگوں سے ملے اور انکے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایک عوامی پارٹی ہے جو عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولیات صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پانی فراہم کرکے انکی زندگی کو بہتر بنا رہی ہیں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چارسدہ کو ماڈل ضلع بنانا میرا مشن ہے جس کے لئے میگا پراجیکٹس جیسے میڈیکل کالج،ہسپتالوں کی اپگریڈیش،تقریبا دو سو کلومیٹر سڑکوں کی پختگی سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جس پر عملی کام رواں سال شروع ہو جائیگا۔وزیر قانون نے کہا کہ انشاء اللہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔اور اپنے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں ترقی اور خوشحالی لائیں گے۔

Facebook Comments