ضلع مہمند کے ملازمین سرکاری اداروں میں اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔پی ٹی آئی رہنماء نوید احمد

0 94

مہمند(سید نادر شاہ )پی ٹی آئی مہمند کے رہنماء نوید احمد کا تحصیل بائیزئی کے مختلف علاقوں میں ہائی سکولوں اوربنیادی مراکز صحت کادورہ، تعلیمی اداروں اور مراکز صحت میں سہولیات کی کمی کانوٹس لیا گیا ، ملازمین سرکاری اداروں میں اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماء اور ایم پی اے عائشہ بی بی کے فوکل پرسن نوید احمد نے سرحدی دیہات تحصیل بائیزئی خویزئی میں مختلف سرکاری سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کے اچانک معائنہ کیا گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل بائیزئی کے صدر ڈاکٹر آیاز، حنظلہ اور علی گوہر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے دورافتادہ پسماندہ علاقہ تحصیل بائیزئی میں سرکاری تعلیمی اداروں اور مراکز صحت میں سہولیات کی کمی کا نوٹس لیا گیا اور ان کو تمام ممکنہ سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ سرکاری اداروں میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں بصورت دیگر فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بائیز ئی ایک پسماندہ علاقہ ہے اور موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ قبائلی اضلاع میں سرکاری ا داروں کو ترجیحی بنیادوں پر ہرممکن سہولیات فراہم کرینگے ۔ جبکہ علاقے میں تباہ شدہ سرکاری اداروں کی دوبارہ بحالی کیلئے بھی ایک جامع پلان تشکیل دیدیا تاکہ ان تمام اداروں کو ازسرنو تعمیر کیا جائے ۔ بعدازاں بائیزئی کے علاقے شمشاہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا گیا ۔

Facebook Comments