ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے الطاف خان کو ڈکیتی کے دوران بے دردی سے قتل کیا گیا‘ نثار مومند

0 37

پشاور(جنرل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی نے گلگت بلتستان میں آئے روز پشتونوں کے ساتھ چوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور بالخصوص 26اگست کو پیش آنیوالے الطاف خان کے قتل کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد پیش کردی۔ ضلع مہمند سے رکن صوبائی اسمبلی نثارمومند کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ضلع مومند سے تعلق رکھنے والے نوجوان الطاف خان کو ڈکیتی کے دوران بے دردی سے قتل کیا گیا۔اس سے پہلے بھی کئی دفعہ وہاں پختون اور بالخصوص مہمند قوم کے کاروباری افراد کو لوٹا گیا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ وہاں کی پولیس ایف آئی آر درج کرتی ہے نہ مناسب کارروائی عمل میں لاتی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق سے مذکورہ واقعے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کرے تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو۔

Facebook Comments