ضلعی انتظامیہ پشاور کا بغیر فٹنس سی این جی سلینڈر استعمال کرنے والی گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں مزید 118گاڑیوں کو جرمانہ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ

0 55

پشاور(جنرل رپورٹ): ضلعی انتظامیہ نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورٹریفک پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں میں بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کے سی این جی سلینڈر استعمال کر نے پرمزید118 گاڑیوں کو جرمانہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر پشاور بھر میں گاڑیوں میں سی این جی کٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کا معائنہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)سارہ رحمان نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورٹریفک پولیس کے ہمراہ گلبہار کے علاقے میں میں سی این جی کٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (متنی) رضوانہ ڈارنے کوہاٹ روڈ پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ مختلف گاڑیوں میں سی این جی کٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (پی ڈی اے) منیٰ ظاہر نے ایس پی ٹریفک اسلم نواز کے ہمراہ حیات آباد کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں سی این جی کٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کا معائنہ کیاجبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد الولی نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورٹریفک پولیس کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر مختلف گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کے گاڑیوں میں سی این جی سلینڈر استعمال کرنے اور ناقص سلینڈر کے استعمال پر118 گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور ان کو ہدایت کی گئی کہ جلد از جلد متعلقہ سی این جی ورکشاپ سے سی این جی کٹ اور سلینڈرکا معائنہ کر کے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments