ضلعی انتظامیہ پشاور اور محکمہ پولیس کا ون ویلنگ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

ناردرن بائی پاس سے 15 گرفتار۔موٹر سائیکلیں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

0 119

ضلعی انتظامیہ پشاورنے محکمہ پولیس کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے ون ویلنگ کرنے پر 15 موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) محمد شفیق آفریدی نے ایس پی (ٹریفک)صاحبزادہ سجاد کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر کاروائی کر تے ہوئے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے پر 15 موٹرسائیکلوں کو گرفتار کر لیاجب کہ موٹر سائیکلوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے شہریوں کی حفاظت اور حادثات کی روک تھام کے لیے والدین کو اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روکنے اور سمجھانے کی اپیل کی ہے

Facebook Comments