صوابی ‘پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ

0 106

صوابی(بیورو رپورٹ) صوابی میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عاید ہوگی*
۔ ڈی سی صوابی آفس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق صوابی میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی*۔
ڈی پی او صوابی نے ضلعی پولیس کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈبل سواری،اور ہر قسم اسلحہ ساتھ لیکر چلنا اور نمائش پر پابندی و دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے*
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور قانون پر عمل درامد یقینی بنائی جائے*

Facebook Comments