صنعت وتجارت کے نومنتخب صدرمیاں انجم نثار اور نگرچیمبرکی کابینہ نے بزنس مین پینل میں شمولیت اختیار کی۔

0 102

اسلام اباد: وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے نومنتخب صدرمیاں انجم نثار،بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل سینیٹرحاجی غلام علی اوران کی ٹیم کی 23روزہ کارکردگی کوسراہتے ہوئے نگرچیمبرکی کابینہ نے بزنس مین پینل میں شمولیت اختیارکرکے ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے،یہ اعلان گزشتہ روزنگر چیمبر کے صدر ایوب وزیری، فیڈریشن کے نو منتخب نائب صدر محمد علی قائد، سابق نائب صدر قربان علی، گروپ لیڈر گلگت بلتستان کی جانب سے نومنتخب صدرمیاں انجم نثار، سینیٹر حاجی غلام علی،کپیٹل چیمبرکے انچارج قیصرخان،مرزا عبدالرحمان اوربزنس مین پینل کی نومنتخب کابینہ کے اعزازمیں دیئے عشائیہ سے خطاب میں کیا،جسمیں گلگت بلتستان کے وزیر مواصلات ڈاکٹر محمد اقبال،ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ،کونسل کے اراکین،صدراسلام آباد سمال چیمبرسجاد سرور،ایگزیکٹیو،جنرل باڈی ممبران، سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر ملک،سابق نائب صدور ظفر بختاوری،عبدالوحید، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان و اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی اوردیگرچیمبرز کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب میں مقررین کاکہناتھاکہ فیڈریشن کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی نے بزنس کمیونٹی اورٹریڈرزکوسخت مایوس کردیاتھا،لیکن میاں انجم نثار اوران کی کابینہ کے 23روزہ کارکردگی نے بزنس کمیونٹی کوامیدکی نئی کرن دکھائی ہے،جس کودیکھتے ہوئے ہم میاں انجم نثار،سینیٹرحاجی غلام علی اوربزنس مین پینل کی ٹیم کاحصہ بن کرملکی معیشت کی بہتری،بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل اورصنعت وتجارت کی ترقی کیلئے اپناکرداراداکرناچاہتاہے،اس موقع پر مہمند چیمبر کے سابق صدر فیاض علی،ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدور فضل الہٰی،محمد ریاض خٹک، عطااللہ خان بھی موجود تھے۔

Facebook Comments