صبح سویرے خوفناک حادثہ سرکاری سکول ٹیچر اپنے دو بچوں سمیت جانبحق

0 108

لودھراں(نمائیندہ پیام خیبر) صبح سویرے خوفناک حادثہ سرکاری سکول ٹیچر اپنے دو بچوں سمیت جانبحق،کہروڑپکا کے نواحی علاقہ ہیڈ مانجھا میں گاڑی نہر میں جاگری۔سرکاری سکول ٹیچر ماں سمیت بیٹااوربیٹی موقع پر جانبحق،ریسیکو کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیی۔جانبحق ھونے والی ثمینہ سرکاری سکول ٹیچر تھی۔ذاریع،ماں اپنےبچوں کو لیکر سکول جارہی تھی۔

ذرایع، حادثہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کنٹرول نہ ھونے کی وجہ سے پیش آیا۔عینی شاہدین،جاں بحق ھونے والوں میں 34 سالہ ثمینہ شریف اور دو بچے 7 سالہ محمد حسیب اور 3 سالہ اقراء شامل ہیں۔ریسیکو،جاں بحق ھونےوالوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments