شیرگڑھ کے درجنوں علاقوں میں سوئی گیس پائپ لائن کے بندش کے خلاف مشتعل عوام کا ٹائر جلاکر سڑک پر احتجاجی دھرنا

0 112

تخت بھائی (بیورو رپورٹ)پی کے 55 یو/ سی شیرگڑھ کے درجنوں علاقوں میں سوئی گیس پائپ لائن کے بندش کے خلاف مین مردان ملاکنڈ روڈ پر شیرگڑھ کے مقام پر علاقے کے مشتعل عوام نے ٹائر جلاکر احتجاجی طور سڑک پر دھرنا دیا۔ مظاہرین نے ہر روڈ کو قیسم ٹریفک بلاک کردی۔احتیجاجی دھرنے سے سابق تحصیل ناظم ممتاز خان مہمند سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر میاں عبدالرحمان حاجی شیر علی فرھاد علی عمران شہید فاونڈیشن کے چیئرمین ثاقب خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا۔کہ اگر انھوں نے مسلم لیگی ایم پی اے جمشید خان مہمند کے زریعے منظور کردہ سوئی گیس پائپ لائن میں روکاوٹیں بند نہ کی۔ تو ان کا حلقے میں داخلہ بند کرکے دم لینگے۔ اور کہا کہ انھوں اپنے دور میں حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔جسکی وجہ سے وہ حلقے کے عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔حلقے کے اکثریتی عوام نے اسے بلکل ووٹ نہیں دیاہے۔انکا منتخب ہونا سلیکٹیڈ کا تسلسل ہے۔ انھوں نے خبردار کیا۔کہ وفاقی وزیر کے علاقے کے عوام سے معافی تک احتیجاج جاری رہےگا۔ دھرنے کے دوران ارپار سینکڑوں گاڑیاں ارپار پھنس گئ۔تاھم نازک صورت خال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء اور اے ایس پی تخت بھائی وقار عظیم کھرل نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرنے پر دھرنا ختم کرکے احتیجاج ایک ہفتے مہلت تک موخر کردیا۔انھوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر سوئی گیس پائپ لائن کا مسلہ کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ ضیاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹریفک کھول دی۔

Facebook Comments