شہید آصف خان باغی کی یوم شہادت کل بروز پیر منایا جائیگا۔

شہید آصف خان باغی مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدرH باغی کے بھائی ہے جو خودکش دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

0 120

پشاور(چیف رپورٹر )شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہید آصف خان باغی یوم شہادت 27/01/2007 سات محرم الحرام ڈھکی دالگراں شہر پشاور میں مجلس کو نشانہ بنانے والے خود کش کے سامنے سینہ سپرد ہوئے پشاور خیبر پختونخوا کے امن کے لئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا پشاور کے امن کے لئے بہادر شہید آصف خان باغی اپنے ناظمین ساتھیوں ناظم شہید محمد علی صافی ،نائب ناظم شہید میاں افتخار اور ڈی آئی جی شہید ملک سعد ،ڈی ایس پی شہید خان رازق اور پولیس سپاہیوں کے ساتھ جام شہادت نوش کیا یاد رہے شہید آصف خان باغی امن کمیٹی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے چئیرمین تھے پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کے اپنے سگے بھائی ناظم شہید آصف خان باغی اور شہدائے پاکستان کے جام شہادت نوش کرنے پر تمام شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور انشاء اللّہ اپنے شہید آصف خان باغی کے امن کے مشن کو جاری رکھیں گے اور انکے ادھورے مشن کو حقیقت میں بدل کر سرخرو ہونگے اور بو وقت ضرورت ریاست پاکستان وطن عزیز کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

Facebook Comments