شوہر سے جھگڑے کے بعد سگی ماں نے اپنی 2 سالہ بچی کا قتل کردیا

0 47

سنانواں: مظفر گڑھ کے علاقے بستی گشکوری میں نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر سے جھگڑے کے بعد سگی ماں نے اپنی 2 سالہ معصوم بچی کا قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو شک تھا کہ اس کے خاوند نے دوسری شادی کی ہوئی ہے۔ خاتون اور اس کے خاوند کے درمیان اس بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جھگڑے کے بعد رات کو ماں نے اپنی 2 سالہ بیٹی کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا۔

ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والی معصوم بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی سنانواں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سنانواں عصمت عباس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

Facebook Comments