شناختی کارڈ کی شرط، تاجر تنظیمیں 10 فروری کی ہڑتال پر دو دھڑوں میں تقسیم

0 83

سرگودھا(صباح نیوز):شناختی کارڈ کی شرط پر تاجر تنظیمیں 10 فروری کی ہڑتال پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوکر رہ گئی ہیں
جس کی وجہ سے شناختی کارڈ کی شرط پر تاجروں کا 10 فروری کو ہڑتال کرنا ممکن نظر نہیں آرہا ایک دھڑے نے کہا کہ ہڑتال مسائل کا حل نہیں شناختی کارڈ کی شرط کیلئے مذاکرات ضروری ہیں جبکہ دوسرے دھڑے نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ،
اس لئے مذاکرات کے ذریعے حکومت نہیں مانے گی اس کا واحد حل ہڑتال ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ 10 فروری کو شناختی کارڈ کی شرط پر تاجر تنظیمیں ہڑتال کرتی ہیں یا نہیں۔

Facebook Comments