شلوبر قومی کونسل نے آئندہ اتوار کو پاک افغان شاہراہ غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کرنے کا اعلان کیا۔ عبد الغنی آفریدی

حکومت اور انتظامیہ ہمارے مسائل کو حل کرنے میں بالکل ناکام ثابت۔ کرش پلانٹ مشینوں کو دوبارہ چالو کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ متفقہ اعلامیہ جاری۔

0 148

باڑہ(جنرل رپورٹ) شلوبر قومی کونسل کے چیئرمین عبدالغنی آفریدی نے قوم کےایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم نے قوم شلوبر میں بیسئ بابا پہاڑی پر قائم بند کرش پلانٹ مشینوں کو دوبارہ چالو کرنے، شلوبر میں ان تمام مالک مکانوں کو معاوضہ دینے کے لیے جن کے گھروں میں سکیورٹی فورسز نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، ان سب مسائل کے بارے میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، آئی جی ایف سی، کور کمانڈر پشاور، ڈپٹی کمشنر خیبر اور اسسٹنٹ کمشنر باڑہ سمیت تمام متعلقہ حکام کو خطوط بیجھے یا ان سے ملاقاتیں کیں لیکن کسی بھی جگہ پر شنوائی نہیں ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کا مسئلہ بھی روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ ھر فورم پر اور ہر در پر آواز اٹھائی لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔ اس علاوہ بھی کئی دیگر بڑے بڑے مسئلے جن کو حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں لے رہا۔
شلوبر قومی کونسل کے چیئرمین عبدالغنی آفریدی نے کہا کہ ان تمام تر صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے قوم شلوبر کے تمام مشران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا آئندہ اتوار 9 فروری کو پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے غیر معینہ مدت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیں گے۔ حکومت اور انتظامیہ کے کسی بھی قسم کی مذاحمت کی کوشش میں ہونے والے تمام تر نقصان کی ذمےداری سے انتظامیہ پر ہوں گی ۔

Facebook Comments