شبقدر میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا مہنگائی کے خلاف اختجاجی مظاہرا

لک پر نا اہلوں اور جھوٹوں کے مسلط کردہ ٹولے کے باعث مہنگائی میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا مظاہرین سے خطاب۔

0 91

چارسدہ (بیورو رپورٹ):ملک پر نا اہلوں اور جھوٹوں کے مسلط کردہ ٹولے کے باعث مہنگائی میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی پی ٹی آئی کی حکومت نے سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا شبقدر میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا مہنگائی کے خلاف اختجاجی مظاہرین سے خطاب۔
وی او خیبر پختون خوا ء کے دیگر حصوں کی طرح ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف اختجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرے میں جماعت اسلامی کے ضلعی تحصیل رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی شبقدر بازار مین چوک میں اختجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے عہدیداروں نے کہا کہ ب روزگاری بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ اور آئے روز مہنگائی کے اعلانات نے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی آٹا چینی دالیں دیگر خوراکی اشیاء غریب عوام خرید نہیں سکتے اور پی ٹی آئی کے نالائق اور نا اہل وزراء صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین جھوٹے ۔بیانات دیکر کہتے ہیں ملک میں کوئی بحران نہیں جھوٹے بیانات غریب عوام کا مذاق ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائے مقررین نے کہا بہت زیادہ مہنگائی کے باعث جرائم بھی بڑھ گئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نا اہلوں نا لائقوں اور جھوٹوں کا ٹولہ ہیں نا اہلوں نا لائقوں کے ٹولے نے پورا پاکستان مسائلستان بنا دیا پی ٹی آئی کے قائدین کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی عذاب بن گئی سیاست کے نابالغوں نے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اختجاجی مظاہرین نے پی ٹی آئی کی حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

Facebook Comments