سی ایم ایچ پشاور میں صحت یاب ہونے کے بعد افغان اہلکار واپس روانہ

0 69

افغان نیشنل ڈیفنس فورس کے جوان سی ایم ایچ پشاور میں صحت یاب ہونے کے بعد افغانستان واپس روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل ڈیفنس فورس کے جوان  سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے جس کی افغان ملٹری حکام نے پاکستان آرمی سے میڈیکل ٹریٹمنٹ کی درخواست کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ افغان سپاہی کو سی ایم ایچ پشاور میں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی، مکمل صحت یابی کے بعد افغان سپاہی کو واپس بھیجا گیا۔

Facebook Comments