سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کردیئے۔

0 104

پشاور(پریس ریلیز)تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کے نوٹس لینے پر سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مزید 16نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین کو ان کے بچوں کے ون ویلنگ بارے بذریعہ فون آگاہ بھی کیا گیا جس کو والدین کی جانب سے سراہا گیا اسی طرح انڈر ایج نوجوانوں کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لے کر بناء کسی کارروائی کے چھوڑ دیئے گئے۔قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگوں کے خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

Facebook Comments