سجاد علی کا ”بارش“ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

0 178

کراچی (شوبز رپورٹر) معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا بارش ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی کے تصدیق شدہ اکاونٹ سے یہ گانا منظر عام پر آیاجس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ گانے بارش میں سجاد علی پہلی بار فلم اسٹار ریما کے ساتھ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ گانے میں سجاد علی نے اپنے بیٹے خوبی کو بھی متعارف کروایا ہے۔گانے کے بول اور موسیقی خود سجاد علی نے ہی ترتیب دی ہے جبکہ میوزک شابی علی نے دیا ہے۔

Facebook Comments