سب ڈویژنل پولیس آفیسر طوطالئی اکبر حیات خان کا پبلک لیزان کمیٹی ممبران سے خطاب

0 146

ضلع بونیر(نیورو رپورٹ) سب ڈویژنل پولیس آفیسر سرکل طوطالئی ضلع بونیر اکبر حیات خان کا تھانہ چینگلئی اور تھانہ طوطالئی میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران، علاقہ مشران کیساتھ میٹنگ،منشیات فروش، سود، مجرمان اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاؤن یقینی بنائے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پولیس کو بروقت دے کر ایک اچھے شہری کا ثبوت دے سب ڈویژنل پولیس آفیسر طوطالئی اکبر حیات خان کا پبلک لیزان کمیٹی ممبران سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بونیر سہیل خالد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل طوطالئی اکبر حیات خان نے تھانہ چینگلئی اور تھانہ طوطالئی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران، علاقہ مشران کیساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ چینگلئی ایس آئی سید عفور خان،ایس ایچ او تھانہ طوطالئی انسپکٹر عبدالوکیل خان، علاقہ تھانہ چینگلئی و تھانہ طوطالئی سے تعلق رکھنے والے معززین اور پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے بونیر میں جرائم کے خلاف ایک خصوصی مہم کا باقاعدہ آغاز کرد یا گیا ہے علاقہ میں منشیات فروش، سود خور مافیا، مجرمان اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاؤن یقینی بنائے میٹنگ میں ممبران پبلک لیزان کمیٹی اور دیگر شرکاء نے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments