سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنی 40ویں سالگرہ یکم مارچ کو منا ئینگے

0 160

لاہور(پیام خیبر نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنی40ویں سالگرہ یکم مارچ کو منائیں گے۔ اس موقع پر وہ تقریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے اور کرکٹ کے شب و روز پر اظہار خیال بھی کریں گے تقریب میں ملکی و غیر ملکی معروف کرکٹرز عزیزو اقارب پرستار کثیر تعداد میں شرکت کریں گے علاوہ ازیں شاہد آفریدی کے پرستارلاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کریں گے شاہد آفریدی یکم مارچ 1980کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے 27ٹیسٹ میچ کھیلے 315ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 4220ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے۔ 2017 کے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کو فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Facebook Comments