ریاض احمد حیران کی عظمت کو سلام کر تا ہوں جس نے ادارہ نوئے ژوند کا قائم کر۔ PTI ضلع سوات یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر وقار

0 94

سوات(بیورورپورٹ) PTI ضلع سوات یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر وقار خان بابا خیل نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاض احمد حیران کی عظمت کو سلام کر تا ہوں جس نے ادارہ نوئے ژوند کا قائم کرکے سوات کے نوجوان نسل کے زندگیوں کو بچا نے میں مصروف عمل ہے اور منشیات کے شکار نوجوان کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے اپنے وقت اور زندگی وقف کر دی ہے اب تک 450 منشیات کی شکار بچوں کو معاشرے کی مفید با وقار شہری بنا چکی ہے اور ادارہ نوئے ژوند میں اب بھی 60 نوجوان کا علاج جاری ہے اور یہ نوجوان بھی جلد اللہ کے فضل سے صحت یاب ہو جاینگے ریاض احمد حیران کے مطابق اب بھی 148 نوجوان نمبر کے انتظار میں ہے لیکن یہ سب ریاض احمد حیران اور ان کے ٹیم کرر ہی ہیں ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم کو بھی اس ادارہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہیے اور صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو بھی ادارہ نوئے ژوند کے سر پر ہاتھ رکھ کر ان کے مدد کرنا ہو گا اس لئے یہ منشیات کے شکار نوجوان ہمارے ہی بچے ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ان کو صحت کے سہولیات فراہم کریں خیبرپختونخوا کے زکوٰۃ کو نسل کے چیئر مین جناب انجینئر عمر فاروق کو بھی ادارہ نوئے ژوند کے ساتھ تعاون کرکے ان کا سرکاری بلڈنگ،ادویات اور ان ادارہ میں کام کرنے والے اہلکاروں کو تنخواہیں مقرر کر لیا یہ ادارہ نوئے ژوند کے ساتھ تعاون نہیں بلکہ یہ ہم نوجوان نسل ان کے ماؤں کے ساتھ تعاون ہے اور یہ ہمارا مذہبی فرائض میں شامل ہے میں تمام مخیرحضرات سے بھی اپیل کر تا ہوں کہ ادارہ نوئے ژوند کے ساتھ مالی مدد کریں۔

Facebook Comments