رسالپور پولیس نے ۔13 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا مدرسہ کے قاری کو چند گھنٹوں میں گرفتار۔

0 131

نوشہرہ(بیورو رپورٹ):رسالپور پولیس نے ۔13 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا مدرسہ کے قاری کو چند گھنٹوں میں گرفتار۔
شرین کوٹھے کے رہائشی (م)نے رسالپور پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ میرا13 سالہ بیٹا مدرسہ میں قرآن شریف کا سبق پڑھتا ہے۔
گزشتہ شب وہ دیگر طلباء کیساتھ سویا ہوا تھا کہ مدرسے کے قاری نے تقریباً نصف شب جگایا اور نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کی۔لیکن میرے بیٹے نے منع کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ASP کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں ارشد خان SHO رسالپور پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔
پولیس تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی۔
چندگھنٹوں کے اندر ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے وسیم سجاد ولد محمد سلطان ساکن رشکئی کو گرفتار کر لیا۔

Facebook Comments