راولپنڈی میں دوگروپوں کا ہولناک تصادم،خواتین اوربچیوں سمیت 9 افراد قتل

0 243

 راولپنڈی: چونترہ کے علاقے میں دو گروہوں کے مابین خونیں تصادم میں خواتین اور بچیوں سمیت 9 افراد قتل کردیے گئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ چونترہ کے علاقہ میال گاؤں میں پیش آیا۔ تصادم رب نواز اور امجد گروپ میں ہوا۔ جس کے دوران فائرنگ سے  9 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے میں 5خواتین میں سلیم اختر، نثار بی بی، سدرہ بی بی، عذرہ بی بی، عابدہ شاہین جاں بحق ہوئیں جب کہ تین بچیاں 7 سالہ ایمان فاطمہ، 13 سالہ غزالہ بی بی، 16 سالہ صبیحہ خاتون اور 9 سالہ فرحان بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق قتل کے اس ہولناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Facebook Comments