دو رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد،کیپٹل سٹی پولیس پشاور

0 120

پشاور(کرایم رپورٹ): کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منظم کار لفٹر گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کار لفٹنگ کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مچنی گیٹ کی حدود میں کچھ مشکوک افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ سجاد احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے حسن گڑھی میں کامیاب کاروائی کے دوران دو ملزمان سید مقصود خان اور سید مطلوب خان پسران علی اکبر خان ساکنان حسن گڑھی کو حراست میں لے کر انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران پنجاب سے گاڑیاں سرقہ کر کے انجن اور چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد فروخت کرنے کا انکشاف کیا جن کے قبضے سے دو مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments