دوران سنیپ چیکنگ سوزوکی گاڑ ی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو اعلی کوالٹی افیون برآمد،ترجمان سوات پولیس

0 137

سوات (بیورو رپورٹ)ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انورکی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل کبل اکبر شینواری کی قیادت میں اے ایس ایچ اوتھانہ کبل شریف ا اللہ خان اے ایس آئی حنیف خان اور اے ایس آئی سی پی ڈڈھارا سلیم خان نے کاروائی کر تے ہو ئے بدوران سنیپ چیکنگ سوزوکی گاڑ ی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو افیون اعلی کوالٹی برآمد کر کے ملزم فرمان ولد سلطان محمد ساکن خار باجوڑ کے خلاف مقدمہ علت 68مورخہ 27-01-2020بجرم 9;6867788365;درج رجسٹر کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالہ شعبہ تفتیش کیا گیا ۔
جبکہ دوسری کاروائی میں فضل رحیم خان ایس ایچ او تھانہ کبل اور سلیم خان اے ایس آئی نے بدوران ناکہ بندی بمقام ;6780;ڈڈھارا موٹر کار سے چار عدد بندوق یک نالہ اور ایک عدد پستول 30بور برآمد کر کے ملزم اکبر حسین ولد محمد کمال ساکن لیلونئی شانگلہ کے خلاف علت66مورخہ 26-01-2020بجرم 15;6565;تھانہ کبل مقدمہ قائم کر کے پابند سلاسل کیا گیا ۔

Facebook Comments