دس سالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے وکلاء کے لئے خوشخبری

وکلاء سے گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کےلئے درخواستیں طلب

0 94

لاہور(بیورو رپورٹ) : لاہور ہائیکورٹ نے دس سالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے وکلاء سے ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کرلیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ ضلعی عدالتوں میں خالی آسامیوں۔پر بھرتی کی منظوری دی ۔
خواہشمند امیدوار کل سے 25 فروری تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔خواہشمند امیدواروں کی عمر کی حد 35 سال سے 45 سال ہے۔
درخواست جمع کروانے کےلئے 10 سال کی لیگل پریکٹس ضروری ہے۔معذور افراد کے لئے 3 فیصد جبکہ اقلیتوں کےلئے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج کی آسامیوں کے مقابلہ جاتی امتحانات 2 اپریل سے شروع ہونگے۔امیدواروں کو 8 پیپرز پاس کرنا ہونگے۔
انٹرویو کےلئے کوالیفائی کرنے کےلئے امیدواروں کو 50 فیصد نمبر لینا ضروری ہے…

Facebook Comments