خیبر یونین آف جرنلسٹس کا میڈیا اداروں کی جانب سے کارکن صحافیوں کی جبری بر طرفی ، تنخواہوں کی بر وقت عدم ادائیگی اور حکومتی خاموشی کےخلاف ہفتہ وار احتجاجی کیمپ

0 198

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے میڈیا اداروں کی جانب سے کارکن صحافیوں کی جبری بر طرفی ، تنخواہوں کی بر وقت عدم ادائیگی اور حکومتی خاموشی کےخلاف ہفتہ وار احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور واضح کیا کہ حکومت اگر صحافیوں کی برطرفی کے حوالے سے خیبر پختون خوا اسمبلی کی متفقہ طور پر پاس کی گئی قرار داد پر عمل درآمد نہیں کرے گی تو صحافیوں کا احتجاجی کیمپ پشاور پریس کلب تک محدود نہیں رہے گا ، پہلے مرحلے میں کیمپ پختون خوا اسمبلی اور پھر مرحلہ وار گورنر ہاوس اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے لگایا جائے گا ،جمعرات کے روز پشاور پر یس کلب کے سامنے خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ہفتہ وار احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس کی قیادت کے ایچ یو جے کی صدر فدا خٹک ،پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ نے کی ، احتجاجی کیمپ میں یونین کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم جائنٹ سیکرٹری امیر معاویہ ، ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر بصیر قلندر، سنیئر صحافی اسماعیل خان ،بخت زادہ یوسفزئی،عزیزاللہ خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی ،مقررین کا کہنا تھا کہ میڈیا اداروں کی جانب سے مسلسل کارکن صحافیوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے ،جبکہ بعض ادروں میں تو گذشتہ 6اور 8ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی ہی نہیں ہوئی ،خیبر پختون خوا اسمبلی میں متفقہ قرار داد پاس کی گئی جس میں واضح کیا گیا کہ ٹی وی اور اخبارات کو اشتہارات کی فراہمی صحافیوں کی بحالی سے مشروط کی جائے گی لیکن صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ،
محمد نعیم
جنرل سیکرٹری
خیبر یونین آف جرنلسٹس

Facebook Comments