خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

0 23

 پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

 پشاور اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے جس نے موسم کو سرد کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بابو سرٹاپ پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے بابوسرٹاپ روڈ پر سیاحوں اور مسافروں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ گلگت جانے والے مسافر شاہراہ قراقرم پر سفر کریں جب کہ وادی کاغان آنے والے سیاحوں کو ناران سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Facebook Comments