خیبر پختونخوا کیوکشن کا ایسوسی ایشن کے زیراھتمام سہ ماھی بیلٹ پروموشن ٹیسٹ

0 180

پشاور(سپورٹس نیوز) خیبر پختونخوا کیوکشن کائ ایسوسی ایشن کے زیراھتمام سہ ماھی بیلٹ پروموشن ٹیسٹ رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی قیوم سٹیڈیم پشاور میں منعقد ھوے۔ پا کستا ن کوکشن کائ فیڈریشن کے سیکرٹری اور نمائندہ انٹرنیشنل کراٹے ارگنائزیشن کیوکشن کائ ھیڈ کوارٹر جاپان شی ھان رحمت گل آفریدی کی نگرانی میں منعقد ھونے والے بیلٹ ٹسٹ۔کمیٹی میں سینئر بلیک بیلٹ کوچز نقیب اللہ، محمد نعیم، نجم اللہ، اعلئ گل آفریدی، ناصر شنواری، جاوید آفریدی ، اصضر آفریدی، عامر آفریدی شامل تھے۔کیوکشن کائ ھیڈ کوارٹر جاپان سے جاری کردہ سلیبس کے مطابق اس ٹیسٹ میں خیبر پختو خوا اور سابق فاٹا کے مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کے اسسسٹنٹ دائریکٹر امجد اقبال اس موقع پر مھمان خصوصی تھے۔ اور بیلٹ ٹیسٹ میں کامیاب ھونے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ شی ھان رحمت گل آفریدی نے کیوکشن کھلاڑیوں کی مختلف قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کارکردگی کی تفصیل بیان کی۔ مھمان خصوصی امجد اقبال نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کیوکشن کراٹے کے کوچز جصوصا چیف کوچ شیھان رحمت گل آفریدی کی کاوشوں کو سراھا۔ انھوں ے کھا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے ھر سال کروڑوں روپے خرچ کر رھی ھیں۔ اور کیوکشن کائ اور ووشو کی قومی اور بین الاقوامی ۔قابلوں میں کارکردگی کو سراھا۔مھمان خصوصی نے اپنی طرف سے منتظمین کو بیس ھزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

Facebook Comments