خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے صوبائی ہیڈ کوارٹر ڈائریکٹر ایل آر ایچ کا دورہ،

0 136

ڈائریکٹر جنر ل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد نے ریسکیو 1122کی خدمات و سہولیات سے متعلق بریفنگ دی اور مختلف آپریشنز کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ بس کا جائزہ بھی لیا۔ میڈیکل ریسپانس یونٹ پر مشترکہ فرضی مشقوں کے انعقاد پر اتفاق . ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122میڈیکل بس میں منی آپریشن تھیٹر ، آئی سی یو ، لیبارٹری ، او پی ڈی اور دیگر جدید آلات سے لیس ہے جس میں ایک وقت میں12سے 15مریضوں اور زخمیو ں کو بروقت اور بہترین انداز میں طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے ۔ ریسکیو 1122کے میڈیکل ٹیکنشنز پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں اور مختلف ایمرجنسیز کے دوران عوام الناس کو دن رات سہولیات فراہم کرکے قیمتی جانوں کو بچانے میں مصروف ہیں ۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122جد ید ترین آلات سے لیس ہے اور وقتا فوقتا اپنے اہلکاروں کو مختلف کورسز کے ذریعے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھا ر کے لیے دورجدید کی ایجادات اور تجربات سے استفادے کے لیے تربیتوں کو اہتمام کرتا ہے جس کا بنیاد ی مقصد کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام النا س کو بہترین خدمات فراہم کر نا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد ڈائریکٹر ایل آ ر ایچ نے کہا کہ ریسکیو 1122کے پاس موجود پیشہ ورانہ اہلکار اور بین الاقومی آلات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیڈی ریڈنگ انتظامیہ اور ریسکیو 1122ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے لیے مختلف تربیتی کورسز شروع کیے جائیں گے جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ پر لیڈی ریڈنگ انتظامیہ کے مختلف افراد کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران دونوں ادارے مل کر کام کرسکیں ۔ ایل آرایچ انتظامیہ ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر مستقبل میں مستقل بنیادوں پر عوام الناس کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک مربوط پالیسی بھی واضح کریں گے

Facebook Comments