خود کو ٹاؤن ون کا ٹیکس کلیکٹر ظاہر کرکے شہر بھر میں دوکانداروں،کلینکس۔ریسٹورنٹس،ہسپتالوں اور بازاروں میں دیگر افراد سے ہزاروں روپے بٹورنے عالا شخص۔

0 168

پشاور(جنرل ریپوٹر) یہ شخص جسکا‌ نام عامر ہے خود کو ٹاؤن ون کا ٹیکس کلیکٹر ظاہر کرکے شہر بھر میں دوکانداروں،کلینکس۔ریسٹورنٹس،ہسپتالوں اور بازاروں میں دیگر افراد سے ہزاروں روپے بٹور رہاہے گزشتہ روز یہ جعل ساز شخص سرکی گیٹ میں ڈاکٹر ارسلان صلاح الدین جوکہ معروف کالم نگار ڈاکٹر صلاح الدین مرحوم کا بیٹا ہے کہ کلینک گیا اور اپنی شناخت ٹیکس کلیکٹر ظاہر کرکے اپنا سروس کارڈ دکھا کر ٹیکس کی مد میں پچیس ہزار روپے (25000) مانگے اور نہ دینے کی صورت میں کلینک کو سیل کرنے کی دھمکی دیکر رفوچکر ہوگیا اس نوسرباز‌ کے بارے میں جب ڈاکٹر نے ٹاون ون کے اسسٹنٹ ٹیکس ریگولیشن آفیسر ایاز‌ درانی سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا عامر نام کا کوئی شخص ٹیکس کلیکٹر نہیں ہے مزید معلوم ہوا یہ یہ نوسرباز شہر میں درجنوں افراد کو‌ ہزاروں روپے کاچونا لگا چکاہے اور اس کے ساتھ باقاعدہ طور پر دو سے تین افراد بھی ساتھ‌رکھے ہوئے ہیں ڈاکٹر ارسلان صلاح الدین وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے محکمہ بلدیات کامران بنگش، ڈپٹی کمشنر پشاور علی محمد اصغر،سیکرٹری بلدیات، ٹی ایم او ٹاون‌ون سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عامر‌نامی جعل ساز اور نوسرباز کو گرفتار کرکے‌ ان سے عوام کے لوتے گءے پیسے برآمد‌کریں اور انکے‌خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ یہ نوسرباز ٹاؤن‌ون کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے اور مہنگائی سے پریشان عوام کے لیئے مزیدشکلات پیدا کررہا ہے

Facebook Comments