حکومت کا ایک اور انتہائی اہم ادارہ بند کر نے کا فیصلہ۔۔!! تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

0 88

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے آپریشنز بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جمعرات کو پی ٹی ڈی سی نے اپنا شمالی آپریشن بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آپریشن بندکرنے، ملازمین کو نکالنے کافیصلہ مسلسل مالی نقصان کے باعث کیاگیا۔ آپریشن بند کرنے،ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ کورونا وبا کے باعث کیا گیا جبکہ فارغ شدہ ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ متعلقہ منیجرز سے اپنے واجبات وصول کرلیں۔دوسری جانب ملازمین اس اقدام پر سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے۔کہ پی ٹی ڈی سی نے انہیں بغیرواجبات ادائیگی نوکری سے نکال دیا۔ملازمین کے مطابق ملک بھرمیں 30 سے زائد پی ٹی ڈی سی موٹلز بند کردیے گئے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی نیایک جھٹکے میں 400 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ملازمین نے کہا کہ فارغ شدہ ملازمین کی اکثریت گزشتہ 20سال سیپی ٹی ڈی سی کیساتھ وابستہ تھی،موٹلز کے علاوہ فلیش مین ہوٹل اور پاک ٹورز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ملازمین نے کہاکہ عدالت نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی نوکریوں سیفراغت پر اسٹے دے رکھا ہے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری نہیں کی جائے گی اور نہ ہی اسے ڈی نوٹی فائی کیا جائے گا، روزویلٹ ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے ملایا جائے گا۔اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔روزویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر چلانے کے لئے فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔نجکاری کمیشن کو روزویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔اس سے قبل سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان اور انکی حکومت کو امریکہ میں موجود روز ویلیٹ ہوٹل بیچنے سے روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں موجود پی آئی اے کی ملکیت روز ویلیٹ ہوٹل کو لے پاکستان میں اس وقت بحث جاری ہے، سیاستدانوں نے یہاں تک الزام عائد کر دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے میں مبینہ کرپشنز، جعلی پائلٹوں اور دیگر کی رپورٹ اس لیے پبلک کی ہے تا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی قومی ائیر لائن کا دام اونے پونے داموں آجائے، پی آئی اے کے شیئرز گر جائیں اور حکومت امریکہ میں موجود روز ویلیٹ ہوٹل کو بیچ ڈالے تاہم اب اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف اینکر طلعت حسین کا کہنا ہے کہ ’’عمران حکومت کو روزویلٹ ہوٹل بیچنے سے متعلق منصوبے ترک کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ دوہری شہریت کے حامل وہ افراد جو ملک و قوم کے نقصان کے عوض ذاتی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کیلئے یہ دھچکا ہے۔ دیکھتے ہیں اب کیا ہوتا ہے‘‘۔

Facebook Comments