حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

0 90

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی۔

 حکومت نے عید قربان کے موقع پرعوام پر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے،  جس کے تحت یکم اگست سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

Facebook Comments