حکومت نوجوانوں کو منشیات سے بچا کر سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں،شہریار آفریدی

0 131

ہنگو(بیورو رپورٹ)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسیفران شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو ہم نے ہی پہچان دینی ہے،ملکی خزانہ لوٹے والے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پی ٹی آئی کی حکومت اب تک گزشتہ حکومتوں کی کرپشن اور لوٹ مار سے پھیلی ہوئی گندگی صاف کررہی ہے ۔حجرہ حاجی رنگین خان وزیر میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو منشیات سے بچا کر انہیں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام مہیا کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں۔بزنس مین کمیونٹی کو پاکستان اندر بلا کسی خوف سرمایہ کاری کے لئے بہتر ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ملک کو ان تمام مشکلات سے نکالنے کے لئے ہم سب نے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچائیں گے۔منعقدہ اجتماع سابقہ امیدوار قومی اسمبلی حاجی رنگین خان،زبیر بنگش، خالد بنگش،شاکرزیشان اور سابقہ قومی اسمبلی امیدوار ضیاء الرحمن سمیت تحصیل ٹل عوام اور مختلف مکاتب فکر افراد موجود تھے۔شہریار افریدی کا مذید کہنا تھا کہ 73 سال سے حکمرانوں نے پاکستان کو بے تحاشا لوٹا ہے آج جب ان کرپٹ عناصر پر گھیرا تنگ کیا جارہاہے تو یہ سب آپس میں جمہوریت کے نام پر اکھٹے ہوگئے ہیں۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ نہ ہم خود کرپشن کرینگے اور نہ ہی کسی کو کرنے دینگے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے حاجی رنگین خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو چاہیے کہ اپنا سرمایہ پاکستان میں لگا کر ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے۔انہوں نے تحریک انصاف حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع ہنگو خصوصاتحصیل ٹل کو درپیش پانی،بجلی،گیس اور صحت وتعلیم جیسے بنیادی مسائل حل کریں جس کے لئے ہم حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔تقریب سے ضیاء الرحمن وزیر،شاکر ذیشان خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Facebook Comments