حکومت اور متعلقہ اداروں کا چیک اینڈ بیلنس نظام انتہائی ناقص ہونے۔

کمر توڑ مہنگائی سے تنگ آکر عوام نے مختلف جرائم کا پیشہ اختیار کرنے لگے۔

0 167

شبقدر (نمائندہ پیام خیبر   ) حکومت اور متعلقہ اداروں کا چیک اینڈ بیلنس نظام انتہائی ناقص ہونے کے باعث مہنگائی کی بد ترین لہر برقرار رہنے کی وجہ سے غریب عوام کی پریشانیوں میں نہ صرف مزید اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ب روزگاری اور مہنگائی سے تنگ عوام جرائم پیشہ بن گئے آئے روز قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ۔ کمر توڑ مہنگائی سے تنگ آکر عوام نے مختلف جرائم کا پیشہ اختیار کرنے لگے ہیں چوری ڈکیتی رھزنی کے وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے متعدد غرباء نے منشیات فروشی کا دھندہ شروع کر دیا غربت سے تنگ عوام کھلے عام منشیات کے بڑے ڈیلروں کےلئے منشیات کا دھندہ چلا رہے ہیں برداشت سے باہر مہنگائی کے باعث سرکاری محکموں میں رشوت عام ہو گئی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافے کی وجہ سے رشوت لینے پر مجبور ہو گئے کئی محکموں کے ملازمین نے نام راز میں رکھنے کی شرط پر رشوت لینے کا اعتراف کر لیا موجودہ مہنگائی کے دور میں تنخواہ پر زندگی گزارنا ناممکن ہیں سرکاری ملازمین  ۔ جعلی کرنسی بھی تیزی کے ساتھ گردش کر رہی ہیں ب روزگاری اور مہنگائی کے مارے زیادہ تر غریبوں کی بیوی بچوں نے بھیک مانگنا شروع کر دیا ناقص پالیسیوں کے باعث حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں    ملک بھر کی دیگر اضلاع کی طرح ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں بھی آٹےکی قیمتوں میں اضافے کے باعث دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں  جس کی وجہ سے عوام کے اوسان خطا ہونے لگے ہیں آٹا چینی گھی دالیں پھل سبزیوں اور بجلی سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال کنٹرول سے باہر ہو گئی  ب روزگاری اور ب رحمانہ مہنگائی کے باعث شبقدر اور گرد و نواح کے علاقوں میں جرائم کی شرح بھی بڑھ گئی  چوری ڈکیتی رھزنی کے وارداتوں میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے مہنگائی کے ب قابو جن نے ب روزگار اور تنگ دست عوام کو منشیات کے مکروہ اور لعنتی دھندہ  شروع کرنے پر مجبور کر دئیے  جس سے علاقہ منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا  شبقدر کے مختلف علاقوں میں چرس ۔ہیروئن ۔آئس اور دیگر منشیات  نے نوجوان نسل کو تباہ اور برباد کر دیا  کمر توڑ مہنگائی کے باعث شبقدر بازار میں جیب کتروں نے کئی شہریوں کے جیب کاٹ دیئے جبکہ  جعلی کرنسی بھی تیزی کے ساتھ گردش کر رہی ہیں نو سر باز  جعلی کرنسی دیکر آٹا پوائنٹ پر رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈیلروں سے آٹا لے آڑے  جعلی کرنسی پورے علاقے میں پھیلنے کا انکشاف بھی ہوا ھے  آئے روز مہنگائی سے تنگ عوام جرائم پیشہ بن گئے ب روزگاری اور آئے روز مہنگائی کے اعلانات کے باعث عوام  سخت مسائل اور  مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ریکارڈ توڑ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی عذاب بنا دی  ب روزگاری زیادہ غربت بجلی سوئی گیس بندش کے باوجود عوام سے ہر مہینہ ہزاروں روپے بل کی  وصولی  ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں  روز بروز اضافے کے باعث جرائم میں بھی آئے روز اضافہ ہو رہا ہے  موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام تنگ آچکے عزت دار لوگوں کے بیوی بچے مساجد گھروں بازاروں میں بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے بازاروں گلی کوچوں میں بھیک مانگنے والے کم عمر لڑکے لڑکیاں ب راہ روی کا شکار ہونے لگے   جس سے پورے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہیں اور حالات  بہت تیزی کے ساتھ بد سے بدتر ہو رہے ہیں  عوامی سماجی حلقوں نے حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے قیمتوں میں  اضافہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو فوری کنٹرول کرے تاکہ عوام کو سہولیات بھی فراہم ہو اور محرومیوں کا ازالہ بھی ہو سکے

Facebook Comments