حوض نور کے ساتھ زیادتی اورقتل کرنیوالوں کو پھانسی کی سزا دی جائے ‘اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ‘

0 125

پشاور (جنرل رپورٹ) حوض نور کے ساتھ زیادتی اورقتل کرنیوالوں کو پھانسی کی سزا دی جائے ‘اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ‘
پو رے ملک کی ایک ہی آواز ہے کہ مجرموں کو سزا دی جائے اگر اسکے لیے پہلے قانون سازی ہوجاتی تو آج اسطرح کے واقعات نہ ہوتے یہ باتیں گذشتہ روزایم پی اے رابعہ بصری نے پاک یوتھ پارلیمنٹ پشاور ٹیم کے ہمراہ گذشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے کاکاصاحب نوشہرہ میں معصوم بچی حوض نوراور دیگر بچوں کے ساتھ ذیادتی اور قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران کہیں جس میں پی وائے پی ممبران نے بھی شرکت کی، ایم پی اے نے کہاکہ میں صوبائی اسمبلی میں بھی اسکے لیے آوا اٹھائونگی تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہوسکیں اس موقع پاک یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران جس میں پاک یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین عبدالحکیم، صدر عبید اللہ، ناہب صدر ڈاکٹر عمران قریشی، جنرل سیکرٹری یاسر خٹک، تاج محمد شینواری، یوتھ سی ایم ڈاکٹر سجاد علی، ڈپٹی اسپیکر ابرار خلجی نے خطاب کرتے ہوئے حوض نور کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیااور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے ایسے درندوں کو جلد از جلد سرعام پھانسی کی سزا دینے اور ان کے لیے قانون سازی کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ کل کو کوئی درندا ایسے کام کرنے کے جرآت نہ کر سکے اور ان قاتلوں کو نشان عبرت بنا کر دوسرے بچوں کی زندگیاں محفوظ کر سکے۔

Facebook Comments