جنوبی وزیرستان کے محسود قیبلے کی آپریشن ضرب عضب میں تبا شدہ مکانات کے رقوم کی عدم ادائیگی اور 27 جنوری کو ٹانک میں دھرنے کا معاملہ

صوبائی نائب صدر برائے ضم شدہ قبائلی اضلاع شاہی خان شیرانی کا اہم بیان

0 157

پشاور( جنرل رپورٹ): اے این پی محسود قوم کے پرامن مارچ اور دھرنے کی حمایت کرتی ہے،شاہی خان شیرانی
عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اس پر امن دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ضم اضلاع میں رہنے والے پشتون عرصہ دراز سے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رہ چکے ہیں۔
اے این پی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان ان تمام مسائل پر جرگے کا اعلان بھی کرچکے ہیں
آپریشن راہ نجات میں تباہ شدہ مکانات کے معاوضوں کی ادائیگی جلد سے جلد کی جائے
تباہ حال نئے اضلاع کی بحالی کیلئے ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔سروے کے عمل کو سست رکھنے سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انضمام کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات ابھی تک نہیں اٹھائے گئے ہیں۔موجودہ حکومت ضم اضلاع کے عوام کو انضمام کے عمل سے بدظن کررہی ہے
انتظامیہ اور حکومت عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کیلئے مطالبات پر جلد سے جلد عمل کرائیں۔

Facebook Comments