جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 شدت پسند کمانڈر ہلاک

0 68

میرانشاہ: سیکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 شدت پسند کمانڈر مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ زانگاڑہ میں کارروائی کی گئی جس میں مطلوب کمانڈر غالب اور رہبر مقابلہ میں مارے گئے، شدت پسند کمانڈر غالب کے سر پر حکومت کی جانب سے 10لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا اور اس کا شمار حکیم اللہ محسود کے قریب ترین ساتھیوں میں کیا جاتا تھا، یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ حال ہی میں مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا تھا۔

Facebook Comments